Advertisement

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزارت ہوابازی کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، وزارت ہوابازی کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت ہوابازی کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت ہوا بازی کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ، کابینہ ڈویژن کیلئے 3 کروڑ 88 لاکھ روپے سے زیادہ کی گرانٹ، خیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہ سڑکوں کی بحالی کیلئے فنڈز کی منظوری، لاہور کی تین یونین کونسلز میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے بھی فنڈز منظور کر لیے گئے۔

اجلاس میں رواں مالی سال کیلئے سرورز کی خریداری اور کنسلٹنس کی خدمات کیلئے ڈیڑھ ارب روپے سے زیادہ کی گرانٹ منظور، وفاقی وزارت تعلیم کیلئے 7 ارب 15 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور، وزارت ہاؤسنگ کے مختلف منصوبوں کیلئے 37 کروڑ روپے سے زیادہ کی ضمنی گرانٹس منظور، گلگت بلتستان کیلئے گندم کی قیمت کی تعین جبکہ گندم سبسڈی پر وزارت خزانہ اور امور کشمیر کو ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version