Advertisement

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے خصوصی احکامات

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے خصوصی احکامات پر آئی جی ایف سی نے شہید ایس پی اعجاز خان کے گھر پہنچ گئے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف کی خصوصی ہدایات پر میجر جنرل نور ولی خان ،انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا  نارتھ،  کاٹلنگ میں شہید ہونے والے ایس پی اعجاز خان کے گھر گئے اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔

آئی جی ایف سی نے شہید کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی، آئی جی ایف سی نے شہید کے اہل خانہ کے بلند حوصلے کو سراہا۔

آئی جی ایف سی میجر جنرل نور ولی خان نے کہا کہ شہید ایس پی اعجاز خان ایک دلیر اورمحب وطن پولیس افسر تھے، شہید ایس پی دہشتگردوں کے خلاف بڑے متحرک رہے اور وطن عزیز سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے اپنی جان قربان کی۔

انہون نے کہا کہ پاک فوج  شہید ایس پی اعجاز خان  کی بچیوں کو مفت تعلیم فراہم کرے گی، آئی جی ایف سی نے پاک فوج  کی جانب سے شہید ایس پی اعجاز خان کے اہل خانہ کو 50 لاکھ روپے کا چیک بھی پیش کیا گیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی ایف سی نے ریجنل پولیس آفس مردان کا دورہ کیا۔

آئی جی ایف سی نے ریجنل پولیس آفس مردان میں 27 فروری 2024 کو مردان کے علاقے کاٹلنگ میں دہشتگردوں کے ساتھ آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

آئی جی ایف سی نے پولیس کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ خیبرپختونخواہ کی پولیس گذشتہ کئ سال سے پاک فوج کے شانہ بشانہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے سرگرم عمل ہے۔ اور ان کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی بدولت خیبرپختونخواہ میں امن قائم ہوا۔

 انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا  نارتھ میجر جنرل نور ولی خان نے مزید کہا کہ ہشتگردوں کے ناپاک عزائم خیبرپختونخواہ پولیس کے حوصلوں کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Next Article
Exit mobile version