Advertisement

سرفراز احمد مستعفی، رائیلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان مقرر

سرفراز احمد

سرفراز احمد مستعفی، رائیلی روسو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے مستعفی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2019 میں چیمپئن بنوانے والے سرفراز احمد نئے ہیڈ کوچ شین واٹسن کی تجویز پر مستعفی ہوئے ہیں۔

سرفراز احمد کی جگہ رائیلی روسو کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ سعود شکیل کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ ہیڈ کوچ شین واٹسن نے سرفراز احمد کو کپتانی سے   بریک دینے کی تجویز پیش کی تھی۔

کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے ایک ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ  سرفراز احمد ہمیشہ سے ہمارے دلوں میں ہیں، انہوں نے آٹھ سال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کی اور اس کی کامیابی میں ان کا بہت بڑا حصہ ہے۔

Advertisement

ندیم عمر کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد  پاکستان ٹیم، کراچی اور ہمارے کلب  کے لیے بھی ہمیشہ عمدگی سے فرائض تے رہے ہیں اور  ان کی قائدانہ صلاحیتوں میں کوئی ابہام نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version