Advertisement

جوجتنا کمپرومائزکرے گا وہ حکومت بنالے گا، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان

جوجتنا کمپرومائزکرے گا وہ حکومت بنالے گا، شاہد خاقان عباسی (فائل فوٹو)

صحافی نے سوال کیا کہ کمپرومائز کس سے کرنا ہوگا؟ شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ فارم سینتالیس سے کمپرومائزکرنا ہوگا۔ 

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پانچواں سال ہے کیس چلتا ہے نا یہ پتہ چلتا ہے الزام کیا ہے؟ سیاست اقتدارکے لیے ہوتی ہے، ہم ہر قیمت پر اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یہ انوکھا الیکشن تھا گوگل بھی پریشان ہے کہ رزلٹ کیا ہے، فارم 45 والا ہارگیا، فارم 47 والا جیت گیا۔ الیکشن کمیشن کا کمال ہے کہ فارم 47 پہلے بن گیا۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا حالات بہتر ہوجائیں تو الیکشن کرائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میری بات درست ثابت ہوئی سب نے دیکھ لیا کیا ہوا ہےاورکیا ہوگا۔ اس طرح آپ معاملات کو ٹھیک نہیں کرسکتے آج کوئی بھی اقتدارکا مستحق نہیں مسئلہ ملک کا ہے ملک کی بات کریں۔ یہ ایک ناکام الیکشن ہے۔ ہر آدمی اقتدار کی بات کررہا ہے کہ مجھے اقتدارمل جائے۔

انھوں نے کہا کہ جوجتنا کمپرومائزکرے گا وہ حکومت بنالے گا، جو بھی ان حالات میں حکومت میں آیا اگر ساری سیاسی جماعتیں ساتھ نہیں دیں گی تو حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی۔

Advertisement

صحافی نے سوال کیا کہ کمپرومائز کس سے کرنا ہوگا؟ شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ فارم سینتالیس سے کمپرومائزکرنا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگرملزمان پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج نے ریفرنس کی سماعت بنا کسی کارروائی 20 اپریل تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version