Advertisement

تحریکِ انصاف کے اشتہاری رہنماؤں کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

اے ٹی سی لاہورنے روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیداد قرقی کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہورمیں سماعت کے دوران عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 11 روپوش ملزمان کواشتہاری قرار دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے فیصلہ سناتے ہوئے روپوش پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیداد قرقی کا حکم جاری کردیا۔

ملزمان میں حماد اظیر، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ، میاں اسلم اقبال، مراد سعید، زبیر نیازی، اعظم خان سواتی، شیخ امتیاز، واثق قیوم، حامد رضا، صیام خان شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کی، تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے اشتہارات بھی شائع ہوئے مگر ملزم پیش نہیں ہوئے۔

تفتیشی افسرکے مطابق ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوچکے ہیں، ملزمان کو اشتہاری قراردیتےہوئے جائیداد ضبط کی جائے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست پر 11ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version