باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج

باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث مظاہرین کے خلاف ایف آئی ار درج
باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ میں ملوث مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل خار میں گزشتہ روز مقامی سیاسی لیڈر ریحان زیب کے قتل کے بعد علاقے کے عوام نے احتجاج کیا۔
مخصوص سیاسی جماعت کے شرپسندوں نے قتل کو مذموم سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرتے ہُوئے مقامی عوام کو جمع کر کے مشتعل کیا، مشتعل افراد نے باجوڑ اسکاؤٹس بلڈنگ سول لائن پر پتھراؤ کیا اور سول کالونی صدر دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔
اس موقع پر مشتعل افراد نے ریاست مخالف نعرے بھی لگائے۔
مظاہرین کے خلاف آج تھانہ خار ضلع باجوڑ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

