Advertisement

صومالیہ، دہشت گردوں کے حملے میں متحدہ عرب امارات کے تین فوجی ہلاک

صومالیہ میں دہشت گردوں کے ملٹری بیس پر حملے کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، جن کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اتوار کے روز ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ صومالیہ میں دہشت گرد انہ حملے میں متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے تین ارکان اور ایک بحرینی افسر ہلاک ہوا ہے۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک بحرینی افسر بھی ہلاک ہوا ہے جبکہ دو دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب فوجی صومالی مسلح افواج کی تربیت اور اہلیت میں اپنے فرائض انجام دے رہے تھے، جو دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کے فریم ورک میں متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ صومالیہ کے مابین دو طرفہ معاہدے کے تحت آتا ہے۔

وزارت دفاع نے فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Advertisement

مزید برآں، وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات اس دہشت گردانہ کارروائی کی تحقیقات کے لئے صومالی حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے بعد جنگ بندی دوبارہ بحال؛ 42 فلسطینی شہید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version