Advertisement

پانچ آزاد ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

آزاد امیدوار

پانچ آزاد ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

آزاد منتخب ہونے والے پانچ ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے آزاد منتخب ہونے والے پانچ ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں این اے 189 سے سردار شمشیر مزاری، پی پی 195 سےعمران اکرم، پی پی 240 سے سہیل خان، پی پی 297 سے خضر حسین مزاری اور پی پی 249 سے صاحبزادہ محمد گزین عباسی شامل تھے۔

تمام ارکان نے قائد نواز شریف پر اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شہبازشریف نے آزاد ارکان کا پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم اور مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے جذبے کو سراہتا ہوں، آپ پاکستان کو سنوارنے اورعوام کو مشکلات سے نجات دلانے والے قافلے کا حصہ بنے ہیں۔

Advertisement

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا اولین ایجنڈا ملک اور قوم کی معاشی خوشحالی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پہلے سے بھی بڑھ کرعوام کی خدمت کریں گے، انشاللہ۔

نومنتخب ارکان اسمبلی نے نواز شریف اور شہباز شریف کی ملک وقوم کے لئے خدمات اورجذبے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو نواز شریف کے پرخلوص وژن، ترقی کے ایجنڈے اور خدمت کے تجربے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version