Advertisement

شام میں حلب کے قریب اسرائیلی فضائی حملوں میں 40 سے زائد افراد ہلاک

شام میں حلب کے قریب اسرائیلی فضائی حملوں میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ان حملوں میں حلب کے جنوبی مضافاتی علاقے جبرین میں حزب اللہ کے میزائل ڈپو، ہوائی اڈے کے قریب اور قریبی قصبے صفیرہ کو نشانہ بنایا گیا۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ جمعے کے روز شمالی شہر حلب کے قریب اسرائیلی فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔ جنگ پر نظر رکھنے والے ایک ادارے کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں 44 افراد ہلاک ہوئے جن میں سے زیادہ تر شامی فوجی تھے۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں حلب کے جنوبی مضافاتی علاقے جبرین میں حلب بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب لبنان کے عسکریت پسند حزب اللہ گروپ کے میزائل ڈپو اور قریبی قصبے صفیرہ کو نشانہ بنایا گیا۔

آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ 36 شامی فوجی، حزب اللہ کے سات جنگجو اور ایران کے حمایت یافتہ گروپ کا ایک شامی رکن ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement

حملوں کے بارے میں اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اسرائیل، جس نے اپنے شمالی ہمسایہ ملک میں ایرانی مداخلت کو روکنے کا عہد کیا ہے، نے حالیہ برسوں میں شام کے حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں اہداف پر سیکڑوں حملے کیے ہیں، لیکن وہ شاذ و نادر ہی ان کا اعتراف کرتا ہے۔

جمعرات کو شام کے سرکاری میڈیا نے دارالحکومت دمشق کے قریب فضائی حملوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ان حملوں میں دو شہری زخمی ہوئے ہیں۔

حزب اللہ کی شام میں مسلح موجودگی ہے کیونکہ اس نے سرکاری افواج کے شانہ بشانہ لڑائی میں حصہ لیا ہے۔

حلب، جو شام کا سب سے بڑا شہر اور کبھی اس کا تجارتی مرکز تھا، ماضی میں اس طرح کے حملوں کی زد میں آ چکا ہے جس کی وجہ سے اس کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بند کر دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیرس کے مہشور قبرستاتوں میں دفن ہونے کیلیے قرعہ اندازی، کیا آپ حصہ لیں گے؟
نیوزی لینڈ کے نیشنل پارک میں جنگل کی آگ، ایک ہزار ہیکٹر رقبہ راکھ میں تبدیل
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version