Advertisement

چیئرمین واپڈا کا دیامر بھاشا ڈیم اورداسوہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ

چیئرمین واپڈا نے ایک وفد کے ہمراہ دیامر بھاشا ڈیم اورداسوہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا انجنئیر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کا دیامر بھاشا ڈیم اورداسوہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا، انہوں نے اپنے دورے میں دونوں منصوبوں پر تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

چئیرمین واپڈا کو دیامربھاشا ڈیم اور داسوپراجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

بریفننگ میں بتایا گیا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی 13 سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے اور زیر زمین پاور ہاؤس سمیت داسو پراجیکٹ کی بھی 13 مختلف سائٹس پر کام جاری ہے۔

چئیرمین واپڈا نے اس موقع پر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں کی تکمیل کے لیے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے۔

Advertisement

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار کا آغاز 2026 میں شیڈول ہے جبکہ دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تکمیل 2028 میں شیڈول ہے۔

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے زیرتعمیر پہلے مرحلے سے 2160 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی اور اس پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ نیشنل گرڈ کو ہر سال 12 ارب روپے کی سستی پن بجلی فراہم کرے گا۔

دیامر بھاشا ڈیم میں مجموعی طور پر 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا،  دیامر بھاشا ڈیم کی بدولت 12 لاکھ 30 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی جبکہ دیامر بھاشا ڈیم کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4500 میگاواٹ ہے۔

دیامر بھاشا ڈیم نیشنل گرڈ کو سالانہ 18 ارب روپے کی سستی اور ماحول دوست پن بجلی مہیا کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version