فلپائن میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 13 افراد ہلاک

فلپائن میں بس کے خوفناک حادثے میں 13 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
فلپائن کے جنوبی علاقے میں ریت سے بھرے ٹرک اور مسافر وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
ملک میں مہلک سڑک حادثات عام ہیں ، جہاں ڈرائیور اکثر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور گاڑیوں کی دیکھ بھال اکثر خراب ہوتی ہے یا اوور لوڈ کی جاتی ہے۔
یہ واقعہ منڈاناؤ کے دوسرے سب سے بڑے جزیرے پر واقع شمالی کوتاباتو صوبے کی اینٹیپاس بلدیہ کی ایک اہم سڑک پر دوپہر کے وقت پیش آیا۔
فائر آفیسر سیموئل لومیون نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جائے وقوعہ سے 13 لاشیں برآمد ہوئی ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ شدید زخمیوں کو اسپتال لے جانے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
حادثے کے افسر مائیک گارفن نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ تصادم سے قبل ٹرک کے بریک فیل ہو گئے تھے۔ گارفن نے کہا کہ حادثے کی وجہ سے وین میں آگ لگ گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News