میر علی میں جوانوں کی شہادت پر سراج الحق کا زبردست خراج تحسین

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میر علی میں افواج پاکستان کے شہید ہونے والے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
سراج الحق نے کہا کہ میں میر علی میں شہادت پانے افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں اور ان کے لیے صبر کی دعا کرتا ہوں۔
جماعت اسلامی کے امیر نے سوشل میڈیا پر شہدا کی توہین کی مہم کو قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ یہ شرمناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کچے اور پکے دونوں جگہوں میں محفوظ نہیں ہیں، حکومتیں تبدیل ہوئیں لیکن کچے کے ڈاکو عوام کے لیے خوف اور دہشت کی علامت بنے ہوئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈاکوؤں کاصفایا نہ کیا تو پھر عوام کے ہاتھ اور آپ کے گریبان ہوں گے، قوم ڈاکوؤں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کا خاتمہ چاہتی ہے، حکومت ڈاکو راج کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کرے۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مزید کہا کہ اگرآپ اپنے آپ کو ذمہ دار سمجھتے ہیں تو پھر اس ڈاکو راج کے خاتمہ کے لئے عملی اقدامات کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

