Advertisement

ٹریفک پولیس کراچی والوں پر ٹوٹ پڑی، کروڑوں کے چالان کر ڈالے

کراچی

ٹریفک پولیس کراچی والوں پر ٹوٹ پڑی، کروڑوں کے چالان کر ڈالے

کراچی میں ٹریفک پولیس ٹریفک والیشن روکنے کے بجائے ریوینیو جنریٹ کرنے والا ادارہ بن گیا، ڈھائی ماہ میں 33 کروڑ سے زائد کے چالان کر ڈالے۔

سال 2024 کے ابتدائی ڈھائی ماہ میں کراچی ٹریفک پولیس نے کتنے چالان اور جرمانے کئے، بول نیوز نے پتہ لگالیا۔ ریکارڈ کے مطابق یکم جنوری سے 16 مارچ تک ٹریفک پولیس نے سڑکوں پر 5 لاکھ 77 ہزار 313 چالان کیے۔

موصول ریکارڈکے مطابق شہریوں کو ٹریفک چالان کی مد میں مجموعی طور پر 33 کروڑ 84 لاکھ 68 ہزار 750 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ہرسیکشن افسر کو روازنہ کی بنیاد پر 25 سے زائد چالان کرنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے۔

ذرائع ٹریفک پولیس کا دعویٰ ہے کہ چالان کم کرنے کی صورت میں سیکشن افسر کو شوکاز نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا مؤقف ہے ٹریفک پولیس یومیہ چالان کا کوئی ٹارگٹ سیٹ نہیں کرتی، خلاف ورزی پر چالان ہوتے ہیں۔

Advertisement

ریکارڈ کے مطابق 2024 کے ڈھائی ماہ میں کار ڈرائیورز کے 46 ہزار 145 چالان، 3 کروڑ 17 لاکھ سے زائد کے چالان ہوئے۔  موٹرسائیکل سوارافراد کو ٹریفک وائلیشن پر 3 لاکھ ایک ہزار 675 چالان تھمائے گئے، 3 کروڑ 22 لاکھ سے زائد جرمانہ ہوا اور رکشہ ڈرائیورزکو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 20 ہزار 674چالان، 2 کروڑ 47 لاکھ سے زائد جرمانہ ہوا۔

سال 2023 کے دوران شہر بھر میں 17 لاکھ 80 ہزار سے زائد چالان، 93 کروڑ 96 لاکھ سے زائد کے جرمانے ہوئے تھے، رواں سال کے ڈھائی ماہ کے دوران 200 سے زائد افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق اور 2000 سے زائد زخمی ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version