محمد عامر کی کراچی کنگز کے خلاف نہ کھیلنے کی وجہ سامنے آگئی

محمد عامر کی کراچی کنگز کے خلاف نہ کھیلنے کی وجہ سامنے آگئی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کی کراچی کنگز کے خلاف نہ کھیلنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں کل کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوا جس میں محمد عامر غیر حاضر رہے جب کہ ان کی جگہ سہیل خان کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا۔
تاہم محمد عامر کے میچ نہ کھیلنے کی وجہ سامنے آگئی ہے، ٹاس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے محمد عامر کو آرام دینے کی وجہ حالیہ مصروف شیڈول کو قرار دیا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے محمد عامر کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ حال ہی میں کافی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
خیال رہے کہ محمد عامر نے حال ہی میں آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کی تھی جب کہ وہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں بھی چار میچز کھیل چکے ہیں۔
اس دوران فاسٹ بولر 8.63 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر کامیابی حاصل کی تھی۔
کراچی کنگز کے 166 رنز کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کرکے کامیابی اپنے نام کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

