Advertisement

غزہ میں اب تک 685 ہیلتھ ورکرز شہید، ڈبلیو ایچ او

غزہ میں اب تک 685 ہیلتھ ورکرز شہید ہوئے، ڈبلیو ایچ او

غزہ میں اب تک 685 ہیلتھ ورکرز شہید ہوئے، ڈبلیو ایچ او

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 685 ہیلتھ ورکرز شہید ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے غزہ میں ہیلتھ ورکرز پر اسرائیلی حملوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک ہیلتھ ورکرز پر 410 حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 685 ورکرز شہید ہوئے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 99 تنصیبات کو نقصان پہنچا اور 104 ایمبولینسس متاثر ہوئیں جبکہ 902 افلسطینی زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بربریت تاحال جاری ہے، گزشتہ  24 گھنٹے میں 93 فلسطینی شہید جب کہ 142 زخمی ہوگئے۔

Advertisement

اسرائیلی فوج کا الشفاء اسپتال پر حملے میں پولیس سربراہ سمیت 90 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں، غزہ میں امداد تقسیم کرنے والی ٹیم پر بھی اسرائیلی نےبمباری کی جس میں 23 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب صہیونی فورسز کی وسطی غزہ میں نصیرات پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 31 ہزار 819 فلسطینی شہید اور 73 ہزار 934 زخمی ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version