Advertisement

سپریم کورٹ نے دو بارعمرقید پانے والے مجرمان کو ریلیف دے دیا

نکاح نامہ

نکاح نامے کی شرائط سے متعلق سپریم کورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے دو بارعمر قید پانے والے مجرم ندیم ولی اور جاوید اقبال کو ریلیف دیدیا۔

23سال بعد سزاکاٹنے والے مجرم پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات ختم کر دی گئی، 2001میں لاہوراورچکوال کے واقعات میں الگ الگ سزائیں دی گئی تھی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اغوا کا واقعہ لاہور میں ہوا تو پولیس پر فائرنگ چکوال میں کیسے ہوگئی؟ جس پروکیل سلمان صفدرنے کہا کہ چکوال پولیس کو خود کیسے پتہ چلا کہ مغوی لاہورکی بجائے یہاں ہے؟ پولیس حملہ میں گرفتار ہونیوالوں میں کوئی زخمی بھی نہیں ہوا۔

جسٹس حسن اظہررضوی نے کہا کہ جہاں پولیس مقابلہ ہو وہاں وہ پولیس کسی کو زندہ نہیں چھوڑتی، یہ کیسا پولیس مقابلہ تھا جہاں تین پولیس والے مرگئے اورگرفتار ملزمان کو خراش بھی نہیں آئی؟

جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ ایک وقت تھا جب سندھ، بلوچستان، کے پی سے لوگ سامنے اٹھائے جاتے تھے، اغوا برائے تاوان کی وارداتیں دہشتگرد تنظیموں کے لوگ کرتے تھے۔

Advertisement

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ بڑے بڑے سرمایہ کاروں کو اغوا برائے تاوان کیلئے اٹھایا جاتارہا۔

جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ کیا پولیس پر حملہ کرنا دہشتگردی میں نہیں آتا؟

وکیل سلمان صفدرنے کہا کہ پولیس پرحملہ نہیں ہوا، پولیس نے گھر پرچھاپہ مارا تھا، ایک ہی واقعہ کا الگ لگ عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہوسکتا تھا، جرم کرنیوالا اورمغوی دوست تھے اورکاروبار کرتے تھے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ دوست اور قریبی رشتہ داروں کیساتھ بزنس ہی نہیں کرنا چاہیے۔

جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

ندیم ولی اور جاوید اقبال کو حسیب احمد کو اغوا کرنے اور چکوال پولیس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں دوبار عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارقازقستان کےشہر آستانہ پہنچ گئے
حکومت نے ہتک عزت پنجاب 2024ء ایوان میں پیش کردیا، صحافیوں کا واک آؤٹ
وزیراعظم کا ایرانی صدر کی وفات پر ایرانی سفیر سے اظہار تعزیت
آرٹیکل 248 وزیراعظم اور کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے، وزیرقانون
سندھ حکومت مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں سگریٹ نوشی کی شرح میں نمایاں کمی، سروے رپورٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version