Advertisement

شین واٹسن پاکستان کے ہیڈ کوچ کی دوڑ سے باہر

شین واٹسن پاکستان کے ہیڈ کوچ کی دوڑ سے باہر

شین واٹسن پاکستان کے ہیڈ کوچ کی دوڑ سے باہر

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔

کرکٹ کے خبر رساں ادارے کے مطابق شین واٹسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے محدود اوورز کے ہیڈ کوچ کے لیے اپنی امیدواری واپس لے لی ہے جب کہ پی سی بی کا وہ پسندیدہ انتخاب تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شین واٹسن کو ایک پرکشش تںخواہ کی آفر کی تھی جس کے بعد شین واٹسن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے دلچسپی پیدا ہوئی تھی۔

تاہم اب شین واٹسن نے اپنی موجودہ کوچنگ اور کمنٹری کی ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے کا انتخاب کیا ہے جب کہ وہ پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کررہے ہیں، بعد ازاں وہ آئی پی ایل میں کمنٹری کریں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ شین واٹسن کے تمام مطالبات ماننے کو تیار ہوگیا تھا جس کے بعد شین واٹسن پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کوچ ہوتے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق شین واٹسن کو سالانہ 2 ملین امریکی ڈالر کی پیشکش کی گئی تھی جو کہ ماہانہ تقریباً 4.6 کروڑ سے زائد بنتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version