Advertisement

کور کمانڈر لاہور کی ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی

کور کمانڈر لاہور کی ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی

کور کمانڈر لاہور کی ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا سینٹ میری مگدا لینی چرچ کینٹ پہنچے، جہاں ایسٹر کے تہوار میں وہ مسیحی برادری کے ساتھ شریک ہوئے۔

کمانڈر لاہور کور نے کیک کاٹا اور مسیحی برادری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کی دعائیں بھی کی گئیں۔ کورکمانڈر نے قیامِ پاکستان میں مسیحی برادری کے کردارکو سراہا۔

اس موقع پر کورکمانڈر لاہور کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع میں مسیحی برادری کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، مسیحی برادری کے افراد قابل فخر خدمات سر انجام دیتے آرہے ہیں۔

کور کمانڈر نے کہا کہ آئینِ پاکستان تمام شہریوں کو مکمل مذہبی آزادی کی ضمانت دیتا ہے جب کہ پاسٹر اکرم گِل نے کہا کہ قوم متحد ہے اور منافرت انگیز پراپیگنڈا کو مسترد کرتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ، چار دوست برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق
شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا
آئی ایم ایف سمجھ چکاکہ سیلاب کے بعد پاکستان سنگین حالات سے دوچار ہے ، وزیر خزانہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version