Advertisement

امن کے لیے آخری حد تک جائیں گے، محسن نقوی

محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا جہاں کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی کے افسران سے تعارف کرایا گیا۔ انھوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری دی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یادگار شہداء پرپھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ انھوں نے شہدائے وطن کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایف سی کے بہادر جوانوں نے قیام امن کےلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

بعدازاں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں انھوں نے کہا کہ ایف سی کو مزید مؤثر فورس بنایا جائے گا۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر جلد دوبارہ آؤں گا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ دشمن امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ اتحاد کی قوت سے اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔  دہشتگردوں اوران کے سہولت کاروں کو وطن عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ قائد اعظم کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ کمانڈنٹ ایف سی نے ادارے کی کارکردگی اور دیگر امور کے بارے آگاہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
Next Article
Exit mobile version