Advertisement

ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ

  • فہد
  • شيئر

وزیراعظم شہبازشریف

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج لاہورمیں ہوگا

اسلام آباد: ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی بھی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی ہے جب کہ ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی بھی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے، وزیر داخلہ کو کابینہ ای سی ایل کمیٹی میں شامل ہی نہیں کیا گیا ہے۔

کمیٹی کے لئے سیکرٹریل سپورٹ وزارت داخلہ دے گی مگر وزیر داخلہ کمیٹی کے رکن نہیں ہیں جب کہ ذرائع کے مطابق نگران حکومت میں وزیر داخلہ ای سی ایل کمیٹی کے سربراہ رہے ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے 4 رکنی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ای سی ایل کمیٹی میں وزیر قانون، وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر انسانی وسائل شامل ہیں۔

Advertisement

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں وزیر قانون کمیٹی کی سربراہی کریں گے، ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں ای سی ایل کیسوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، دریاؤں میں پانی کا بہاؤ تیز
پاکستان نےدوسرے ٹی20میچ میں آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version