ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان عدالت میں پیش

ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان عدالت میں پیش
روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہال پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں 22 مارچ کو دہشت گردوں نے کنسرٹ ہال پر حملہ کردیا۔
رپورٹ کے مطابق کنسرٹ ہال پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں مشتبہ افراد غیر ملکی شہری ہیں، ایک ملزم کو ہتھکڑی اور دوسرے کو آنکھوں پر پٹی باندھ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزمان پر دہشت گرد حملے میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ حملے میں ملوث 4 ملزمان سمیت 11 افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں، گرفتار افراد کو تحقیقاتی کمیٹی کے ہیڈکوارٹرز منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جمعے کو ماسکو کے کراکس ہال میں فائرنگ اور بم سے حملہ کیا گیا تھا جس میں ہلاک افراد کی تعداد 137 ہوگئی ہے جب کہ 182 زخمی زیر علاج ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News