Advertisement

عماد وسیم کے بعد محمد عامر کا بھی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان

محمد عامر

عماد وسیم کے بعد محمد عامر کا بھی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان

قومی  کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر محمد عامر نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کا اب بھی خواب رکھتا ہوں۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ زندگی کبھی کبھی آپ کو ایسے پوائنٹ پر لا کھڑا کرتی ہے جہاں آپ کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی  کرنی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری پی سی بی حکام سے بات چیت کے دوران انہوں نے مجھے بہت عزت بخشی اور یہ احساس دلایا کہ ٹیم کو میری ضرورت ہے اور میں پاکستان کے لیے اب بھی کھیل سکتا ہوں۔

محمد عامر نے کہا کہ میں اپنے گھر والوں خیر خواہوں سے بات چیت کے بعد پی سی بی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  2024 کے لیے اپنی دستیابی  سے آگاہ کردیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے لیے فیصلے پر نظر ثانی کی، میرا ملک میری ذات سے پہلے آتا ہے، پاکستان کی شرٹ پہننا ہمیشہ سے بڑی خواہش رہی ہے اور رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version