Advertisement

پی ایس ایل 9 فائنل کے ہیرو بڑی مشکل میں پھنس گئے؟

عماد وسیم

پی ایس ایل 9 فائنل کے ہیرو بڑی مشکل میں پھنس گئے؟

پی ایس ایل 9 کے فائنل  میچ کے ہیرو عماد وسیم بڑی مشکل میں پھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کا فائنل اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

عماد وسیم جو کہ نیشنل ٹیم میں جگہ نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ  لے کر ایک مخصوص طبقے کی جانب سے تنقید کی زد میں تھےاب اپنے ایک غلط عمل کی وجہ سے مزید تنقید کا شکار ہوگئے۔

فائنل میچ کے اٹھارہویں اوور میں آل راؤنڈر عماد وسیم کو ڈریسنگ میں روم میں بیٹھے بڑی اسکرین پر دیکھایا گیا تو وہ سیگریٹ پی رہے تھے جو میچ کے دوران لائیو دیکھا گیا۔

عماد وسیم کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس کے بعد انہیں نہ صرف ناقدین بلکہ اپنے مداحوں کی جانب سے بھی اس عمل پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ عماد وسیم کو سلطانز کے خلاف فائنل میچ میں پلئیر آف دی ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

عماد وسیم نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں اور میچ کے اختتامی لمحات میں 19 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ یا پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے عماد وسیم کے ڈریسنگ روم میں سگریٹ پیے جانے پر ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version