Advertisement

موسمیاتی تبدیلیوں پر اقوام متحدہ نے ریڈ الرٹ جاری کر دیا

اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے نے 2023 میں ریکارڈ گرمی اور برف پگھلنے کے بعد موسمیاتی تبدیلیوں پر ریڈ الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے موسمیاتی ادارے نے گلوبل وارمنگ کے بارے میں ‘ریڈ الرٹ’ جاری کیا ہے، جس میں گزشتہ سال گرین ہاؤس گیسوں، زمین اور پانی کے درجہ حرارت اور گلیشیئرز اور سمندری برف کے پگھلنے میں ریکارڈ اضافے کا حوالہ دیا گیا ہے۔

ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے منگل کو جاری ہونے والی اسٹیٹ آف دی گلوبل کلائمیٹ رپورٹ میں ان خدشات کو بڑھا دیا ہے کہ آب و ہوا کا ہدف تیزی سے خطرے میں پڑ رہا ہے۔

ادارے کے سیکریٹری جنرل سیلسٹے سلوو کا کہنا ہے کہ ‘ہم موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیرس معاہدے کی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ نچلی حد کے اتنے قریب کبھی نہیں گئے۔ ڈبلیو ایم او کمیونٹی دنیا کو ریڈ الرٹ جاری کر رہی ہے۔

یورپی یونین کی کوپرنیکس کلائمیٹ سروس کے مطابق، مارچ 2023 سے فروری 2024 تک 12 ماہ کی مدت اس 1.5 ڈگری کی حد سے آگے بڑھ گئی، جو اوسطا 1.56 سینٹی گریڈ (2.81 فارن ہائیٹ) زیادہ ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیلنڈر سال 2023 1.48 سینٹی گریڈ (2.66 فارن ہائیٹ) پر 1.5 سینٹی گریڈ سے نیچے تھا، لیکن اس سال کا ریکارڈ گرم آغاز 12 ماہ کی اوسط کے لئے اس سطح سے آگے بڑھ گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ زمین ایک پریشان کن حالات کی طرف جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بشکیک حملے کے ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی، کرغز نائب وزیرخارجہ
کرغزستان میں مقامی وغیر ملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں
مصالحہ دار چپس کھانے کے مقابلے میں امریکی نوجوان ہلاک
متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر
حج کے دوران کونسی غلطی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا؟
عیدالاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں ہونگی؟ اعلان ہو گیا
Next Article
Exit mobile version