Advertisement

سروسز اسپتال کے انتظامی عہدے پر کرپشن، رشوت خوری اور لوٹ مار کا انکشاف

سروسز اسپتال کے انتظامی عہدے پر کرپشن، رشوت خوری اور لوٹ مار کا ہوشربا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایم ایس سروسز اسپتال ڈاکٹر منیر ملک کا  عہدے کے ناجائز استعمال کرنے  کا انکشاف ہوا، بول نیوز کرپشن کی وہ تفصیلات سامنے لے آیا ہے جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر منیر ملک نے بطور ایم ایس سروسز اسپتال کک بیک کی خاطر بلا جواز سرجیکل گلووز خریدے، ڈاکٹر منیر ملک نے 8 کڑور 31 لاکھ 60 ہزار کے گلووز مہنگے داموں خرید ے.

فروری میں 7 کروڑ کے بجٹ میں سے تین کروڑ 28 لاکھ کے سرجیکل گلووز خریدے گئے، مارچ میں 4 کڑور سے زائد بجٹ میں سے 1 کڑور 17 لاکھ کے سرجیکل گلووز خریدے گئے ہیں.

Advertisement

بول نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر منیر ملک نے کک بیک کی خاطر فوری طور پر 5 کروڑ13 لاکھ 69 ہزار کی ادائیگی بھی کر دی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق سروسز اسپتال کے بیشتر آپریش تھیٹر ریویمپنگ کی وجہ سے پہلے ہی بند ہیں. سرجیکل گلووز صرف آپریش تھیٹر میں استعمال ہوتے ہیں.

جان بچانے والی ادویات کی بجائے مہنگے داموں سرجیکل گلووز خرید لیے گئے، ایم ایس سروسز اسپتال نے سرجیکل گلووز کی کمپنی میڈی ویل کو تمام کمپنیوں سے زیادہ ادائیگی کر کے نوازا۔

صوبائی وزیر صحت اسپیشلائزڈ ہیلتھ سلمان رفیق کے مطابق ڈاکٹر منیر ملک نے بطور ایم ایس سروسز اسپتال اعلی انتظامی سیٹوں پر بھی پیسے لیکر من پسند افراد کو لگایا.

Advertisement

صوبائی وزیر صحت اسپیشلائزڈ ہیلتھ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ سروسز اسپتال کا مکمل آڈٹ کروایا جائے گا، اور اعلی انتظامی سیٹوں پر لگائے گئے افراد کی بھی چھان بین کی جائے گی.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version