Advertisement

برآمدات میں اضافہ، تجارتی خسارے اوردرآمدات میں کمی، ادارہ شماریات

محکمہ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ تجارتی خسارے اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمکہ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں رواں مالی سال برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ تجارتی خسارے اور درآمدات میں کمی ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا فروری ملکی برآمدات میں 9 فیصد کا اضافہ ہو گیا اور رواں مالی سال کے 8 ماہ میں  برآمدات 20 ارب 35 کروڑ ڈالرز پر پہنچ گئیں ہیں۔

جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں برآمدات 18 ارب 67 کروڑ ڈالرز تھیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کے تجارتی اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 8 ماہ میں درآمدات میں11.87 فیصد کمی ہوئی اور جولائی تا فروری درآمدات کا حجم 35 ارب 22 کروڑ ڈالرز رہا۔

Advertisement

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال 8 ماہ میں تجارتی خسارے میں 30.1  فیصد کمی ہوئی ہے۔

جولائی تا فروری تجارتی خسارہ 21 ارب 29 کروڑ ڈالرز رہا،  فروری 2024 میں برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر17.54 فیصد اضافہ ہوا، فروری 2024 میں برآمدات کا حجم 2 ارب57 کروڑ ڈالرز رہا اور فروری میں درآمدات کا حجم 4 ارب 28 کروڑ ڈالرزرہا۔

اعداد و شمار کے مطابق فروری میں تجارتی خسارہ ایک ارب 71 کروڑ ڈالرز رہا، فروری میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات میں 7.84 فیصد کمی ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیادوں پردرآمدات 10.19 فیصد کم ہوئیں جبکہ فروری میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 13.49 فیصد کم ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
پاکستان کی معیشت کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے، وزیراعظم
پاکستان پوسٹ کی جانب سے خلائی تحقیقات کے حوالے سے یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا اجراء
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روک دیا گیا
Next Article
Exit mobile version