Advertisement

کولمبین صدر نے غزہ جنگ کو نسل کشی قرار دے دیا، اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریداری روک دی

کولمبیا نے اسرائیلی ہتھیاروں کی خریداری روک دی، جبکہ صدر نے غزہ میں جنگ کو نسل کشی قرار دے دیا

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ان کی حکومت اسرائیل سے ہتھیاروں کی خریداری معطل کر رہی ہے کیونکہ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں خوراک کے متلاشی لوگوں پر فائرنگ کی ہے جس سے اسرائیل اور حماس کی جنگ پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ان ہلاکتوں کو نسل کشی قرار دیتے ہوئے صدر گستاوو پیٹرو نے کہا کہ انہوں نے امدادی قافلے کے ارد گرد تشدد کا الزام اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر عائد کیا۔

غزہ میں صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 112 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد جنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں سے بہت سے کھانے کے لیے بھگدڑ مچنے سے کچل دیے گئے تھے۔

صدر گستاوو پیٹرو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ماہ قبل اسرائیل نے کولمبیا کے صدر کی جانب سے غزہ کے محاصرے کا نازی جرمنی کے اقدامات سے موازنہ کرنے والے آن لائن پیغامات پر سفارتی تنازعہ کے بعد کولمبیا کو سیکیورٹی برآمدات معطل کر دی تھیں۔

Advertisement

پیٹرو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نیتن یاہو نے کھانے کے لیے 100 سے زائد فلسطینیوں کو ہلاک کیا۔ اسے نسل کشی کہا جاتا ہے اور یہ ہولوکاسٹ کی یاد دلاتا ہے۔

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے مزید کہا کہ بھلے ہی عالمی طاقتیں اسے تسلیم کرنا پسند نہ کریں، دنیا کو نیتن یاہو کو بلاک کرنا چاہیے۔

کولمبیا برسوں سے امریکہ کا اہم اتحادی رہا ہے اور لاطینی امریکہ میں اسرائیل کے قریب ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ 2022 میں پیٹرو کے ملک کے پہلے بائیں بازو کے صدر منتخب ہونے کے بعد سے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں، اگرچہ بوگوٹا اور واشنگٹن امریکی منشیات کی پالیسی اور وینزویلا پر اختلافات کے باوجود نسبتا اچھے تعلقات پر قائم ہیں۔

کولمبیا منشیات فروشوں اور باغی گروہوں سے لڑنے کے لیے اسرائیلی ساختہ جنگی طیاروں اور مشین گنوں کا استعمال کرتا ہے اور دونوں ممالک نے 2020 میں آزاد تجارت کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
امریکا اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت
پاکستان-سعودی دفاعی اتحاد سے بھارت بوکھلا گیا، دہلی میں خطرے کی گھنٹی بج گئی
پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ: مودی کی ناکام پالیسیاں بھارت میں نئی دراڑ بن گئیں
برطانیہ اور امریکا کے تعلقات خاندانی رشتے جیسے ہیں، شاہ چارلس
لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے سے 61 تارکین وطن ہلاک، 13 زندہ بچ گئے
یورپی کمیشن کاغزہ میں قتل عام فوری روکنے کا مطالبہ، اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات تجویز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version