پاکستانی وفد کا آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات مکمل نہ ہوسکے

پاکستانی وفد کے آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات مکمل نہ ہوسکے جس کے بعد مذاکرات میں توسیع کا امکان ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد اس وقت پاکستان میں موجود ہے جہاں قومی معاشی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کررہی ہے جنہیں اب تک حتمی شکل نہیں دی جاسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد اور معاشی ٹیم کے درمیان کل مختصر مذاکرات ہوں گے، کل آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات میں نئے قرض پروگرام پر بات چیت ہو گی۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پہ بھی کل کے مذاکرات میں بات چیت ہو گی، لیٹر آف انٹینٹ پر مشاورت مکمل ہونے کے بعد ایگریمنٹ کی طرف بڑھیں گے، آئی ایم ایف وفد کو کل معاشی ٹیم کیجانب سے عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News