Advertisement

حقوق بندوق سے نہیں پارلیمنٹ سے ملیں گے، وزیراعلی بلوچستان

وزیراعلٰی بلوچستان

نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ حقوق بندوق سے نہیں پارلیمنٹ سے ملیں گے۔

اسمبلی اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو جوکچھ ملنا ہے وہ پارلیمنٹ سے ملنا ہے، حقوق بندوق سے نہیں پارلیمنٹ سے ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ڈائیلاگ کرے گی اور باربار کرے گی، ریاستی رٹ کی عملداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ آپ سب بلوچستان کی تقدیر بدلنے کے لئے میرا ساتھ دیں۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جہاں دہشت گردی ہوگی، قانون کی بالادستی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا جب کہ جہاں نوکریاں بکیں گی تو اس کا ذمہ دار لاہورمیں بیٹھا شخص نہیں، میں ہوں گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کہتے ہیں کہ جہاں جہاں تشدد ہوگا اس کے لیے ایک پلیٹ فارم بنائیں گے جب کہ تعلیمی شعبے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، گھوسٹ اسکولوں کو ٹھیک کرکے فعال کریں گے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ نوجوان بیروزگاری کی حالت میں ڈگریاں لے کر گھوم رہے ہیں، سب سے بڑا چیلنج گورننس کا ہے جب کہ دوسرا چیلنج دہشتگردی اور تیسرا موسمیاتی تبدیلی ہے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں صحت کے نظام کی بہتری کے لئے کام کریں گے،  پیپلزپارٹی نے ملک کو آئین دیا، ملک جن بحرانوں کا شکار ہے اس سے پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہے۔ جنہوں نے اعتماد کا ووٹ دیا ان کا شکر گزار ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version