ریاست ہے توسیاست ہے، پاکستان سب سے پہلے ہے، اعظم نذیرتارڑ

ریاست ہے توسیاست ہے، پاکستان سب سے پہلے ہے، اعظم نذیرتارڑ
اعظم نذیرتارڑ نے کہا ہے کہ ریاست ہے توسیاست ہے، پاکستان سب سے پہلے ہے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر نے اسحاق ڈار کے کاغذات منظورکرلیے، کوئی اعتراض عائدنہیں کیا گیا۔
اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ اب2اپریل کوسینیٹ کا انتخاب ہوگا، شہبازشریف نے2سال پہلےبھی کہاملک کومیثاق معیشت کی ضرورت ہے، ریاست ہے توسیاست ہے، پاکستان سب سے پہلے ہے۔
وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ لیکن شہبازشریف کی بات کا مذاق اڑایا گیا تھا، ن لیگ ریاست کانقصان نہ ہونےدینےکےنعرےکےساتھ چلتی رہی، پنجاب کےعوام نےن لیگ کومینڈیٹ دیاہے، مریم نواز پنجاب میں دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

