Advertisement

ایف بی آر کا تاجر دوست اسپیشل پروسیجر2024 کا نوٹیفکیشن جاری

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ’تاجر دوست اسپیشل پروسیجر 2024‘ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق تاجر دوست اسپیشل پروسیجر 2024 کا اطلاق تاجروں اور دکانداروں پر ہو گا۔

اسکیم کے تحت تاجروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن یکم اپریل سے ہوگی اور ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی 15جولائی 2024 سے ہوگی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایڈوانس انکم ٹیکس کی 15 جولائی کے بعد ہر ماہ کی 15 تاریخ کو وصولی ہوگی اور اس کا اطلاق چھوٹے تاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز اور ریٹیلرز پرہو گا۔

مینوفیکچررز کم ریٹیلرز، امپورٹر کم ریٹیلرز پر بھی اس اسکیم کا اطلاق ہوگا۔

Advertisement

رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اوراسلام آباد میں ہوگی، تاجروں اور دکانداروں کیلئے کم از کم ایڈوانس ٹیکس1200روپے ہوگا۔

تاجر،دکاندارموبائل ایپ یا ایف بی آر کےویب پورٹل پر رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

ایف بی آر کے نوٹیفیکیشن کے مطابق رجسٹریشن ٹیکس سہولت سینٹروں کے ذریعے بھی ہوسکے گی، جبکہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 اپریل 2024 ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version