ترکیہ، اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 7 افراد گرفتار

ترکیہ نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 7 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
خلیجی میڈیا کے مطابق ترکیہ نے کہا ہے کہ اس نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے شبے میں ایک خصوصی جاسوس سمیت سات افراد کو حراست میں لیا ہے۔
یہ چھاپے جنوری میں حکام کی جانب سے 34 افراد کو حراست میں لیے جانے کے بعد سامنے آئے ہیں جن پر اغوا کی منصوبہ بندی اور موساد کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ تھا۔
ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی خفیہ ایجنسی اور استنبول کی انسداد دہشت گردی پولیس کی کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ مشتبہ افراد نے رقم کے عوض موساد کو معلومات فراہم کیں۔
یہ چھاپے ایسے وقت میں مارے گئے ہیں جب ترکیہ حکام نے جنوری میں 34 افراد کو گرفتار کیا تھا جن پر اغوا کی منصوبہ بندی اور موساد کے لیے جاسوسی کرنے کا شبہ تھا۔
استنبول کے استغاثہ نے اس وقت کہا تھا کہ 12 دیگر مشتبہ افراد مفرور ہیں۔
ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان تعلقات تقریبا پانچ ماہ قبل غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد کشیدہ ہو گئے تھے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے سخت ترین ناقدین میں سے ایک بن گئے ہیں۔
صدر رجب طیب اردوان نے نیتن یاہو کا موازنہ ایڈولف ہٹلر سے کیا ہے اور اسرائیل کے مغربی اتحادیوں سے کہا ہے کہ وہ غزہ میں ہونے والی ‘ریاستی دہشت گردی’ کی حمایت ترک کردیں۔
جنوری کی گرفتاری کے بعد صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ترکیہ کے اس آپریشن نے اسرائیل کو ‘شدید پریشان’ کر دیا ہے، انہوں نے اسرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک منٹ ٹھہرو آپ ترکیہ کو جان لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

