Advertisement

نادرا سے 27 لاکھ شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے کے بڑے اسکینڈل کی تحقیقات

نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا چوری ہونے بڑے اسکینڈل کی تحقیات مکمل ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نادار سے شہریوں کا ڈیٹا لیک اسکینڈل تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی نے کام مکمل کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

مشترکا تحقیقاتی ٹیم نے نادرا ڈیٹا لیک اسکینڈل پر تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی اور جے آئی ٹی نے رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کرا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا 2019 سے 2023 کے دوران چوری کیا گیا۔

Advertisement

نادرا ڈیٹا چوری اسکینڈل کی رپورٹ پر وزارت داخلہ میں غور جاری ہے جبکہ ڈیٹا لیک اسکینڈل میں ملتان، پشاور اور کراچی کے نادرا دفاتر ملوث پائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں نادرا کے متعدد اعلی افسران کے خلاف کاروائی کی سفارش کردی گئی ہے۔

نادرا کا ڈیٹا ملتان سے پشاور اور پھر دبئی گیا اور نادرا ڈیٹا کے ارجنٹائن اور رومانیہ میں فروخت ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

ذرائع کے ماطبق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایف آئی اے کے وقارالدین سید نے کی، جبکہ جے آئی ٹی میں حساس اداروں سمیت نادرا کے نامزد افسران بھی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version