Advertisement

پاکستان بار کونسل نے پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے استعفی کا مطالبہ مسترد کر دیا

پاکستان بار کونسل نے تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے استعفی کا مطالبہ مسترد کردیا۔

پاکستان بار کونسل نے پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کے استعفی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے جسٹس تصدق جیلانی پر مشتمل کمیشن کو بھی خوش آئیند قرار دے دیا۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل نے ہائیکورٹ ججز کے معاملہ پر چیف جسٹس پر تنقید کو بھی مسترد کردیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ معاملہ پر پاکستان بار غور و فکر کیلئے جلد جنرل باڈی اجلاس بلائے گی۔

بار کونسل نے اعلامیے میں کہا کہ چھ ججز کے خط کے معاملے پر تحقیقات ہونی چاہیے اور ججز کے الزام ثابت کو پر کاروائی ہونی چاہیے۔

Advertisement

اعلامیہ کے مطابق ججز کو تحفظ اور پرائیوسی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور کسی ادارے کو بھی عدلیہ میں مداخلت کا اختیار نہیں۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامیے کے مطابق پاکستان بار کونسل اور وکلا برادری چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور عدلیہ کے ساتھ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
Next Article
Exit mobile version