Advertisement

توانائی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات پر قابو کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات پر قابو کرنے کی ضرورت ہے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے کہا کہ خوشی ہے ایسے ہفتے میں اسٹاک مارکیٹ آیا جب نئے ریکارڈ بن رہے ہیں، فرخ خان نے چائنیز پارٹنرز کے ساتھ مل کر اسٹاک کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے جبکہ ڈاکٹر شمشاد اختر بھی مبارک باد کی مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے حالات گزشتہ سال سے بہت بہتر ہیں جبکہ ایکسچینج ریٹ، مہنگائی کی شرح میں کمی سمیت دیگر معاملات بہتر ہوئے ہیں، نگران حکومت نے بہترین طریقے سے ملکی معاشی صورتحال کو سنبھالا ، مستحکم ہونے والی معیشت کو طویل عرصے کے پلان کے ساتھ آگے بڑھانا ہے۔

محمد اورنگ زیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ معائدے کو کامیابی کے ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ مکمل کیا، آئی ایم ایف کے ساتھ اگلے طویل معائدے پر اسلام آباد میں 14-15 اپریل کو بات چیت ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت پالیسی فریم ورک بناکردیتی ہے، توانائی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات پر قابو کرنے کی ضرورت ہے جبکہ مہنگائی کی شرح گذشتہ سال کے مقابلے میں کم ہوئی ہے، گندم کی پیداوار اچھی ہوئی ہےجس سے ایکسپورٹ کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

محمد اورنگ زیب نے کہا کہ  زراعت کے شعبے نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے، زراعت میں 5 فیصد کی گروتھ ہوئی ہے، سب سے زیادہ ٹیکس صنعتکار دیتے ہیں، ہمارا صنعتوں کے ساتھ رابطہ ہے امید صنعتیں گرو کرینگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوری کوشش ہےکہ پی ائی اے کی نجکاری جون تک مکمل کی جائے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 7 ارب روپے سے بڑھا کر 12 ارب روپے کا پیکج کردیا گیا ہے، اس وقت ہمیں کام کرنا ہے اگر عملدرآمد میں کوئی رکاوٹ ہوگی تو پھر دیکھیں گے۔

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی ری اسٹریکچرنگ کررہے ہیں، آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے تحت کوشش ہے جولائی تک اسٹاف لیول ایگری منٹ ہو جائے ، اس سال سافٹ ویئر کی ایکسپورٹ 3.2 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹ ہوگی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version