Advertisement

پیوٹن نے دوباہ صدر منتخب ہوتے ہی مغربی رہنماؤں کو جنگ عظیم سے خبردار کردیا

ولادیمیر پیوٹن

پیوٹن نے دوباہ صدر منتخب ہوتے ہی مغربی رہنماؤں کو جنگ عظیم سے خبردار کردیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دوبارہ صدر منتخب ہوتے ہی مغربی رہنماؤں کو تیسری جنگ عظیم سے خبردار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق پانچویں مرتبہ روسی صدر منتخب ہونے والے ولادیمیر پیوٹن نے مغربی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں مغربی افواج کی موجودگی اور نیٹو کی مداخلت دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر دھکیل سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری جیت روس کومضبوط بنادے گی، روس کوسوچنےکی ضرورت ہے کہ یوکرین میں امن  کے لیے کس سے بات کی جاسکتی ہے کیونکہ  یوکرین میں امن سے متعلق بات چیت  کے لیے یوکرینی صدر آپشن نہیں ہیں۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت مغرب میں کوئی جمہوریت نہیں، روس میں انتخابی نظام امریکہ سے زیادہ شفاف ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ یوکرین میں اسپیشل آپریشن کےاہداف حاصل کرنے  کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے  مزید کہا کہ اگر حملے جاری رہتے ہیں اور روس کے دفاع  کے لیے ضرورت پیش آئی تو خارکیف ریجن کے علاوہ بھی وسیع یوکرینی علاقے پر مشتمل بفر زون بنائیں گے۔

واضح رہےکہ روس میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں صدر ولادیمیر پیوٹن 87 فیصد ووٹوں کے ساتھ پانچویں مرتبہ روس کے صدر منتخب ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version