Advertisement

خواتین کا عالمی دن؛ گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے خواتین کو خراجِ تحسین پیش

خواتین کا عالمی دن؛ گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے خواتین کو خراجِ تحسین پیش

خواتین کا عالمی دن؛ گوگل کا ڈوڈل کے ذریعے خواتین کو خراجِ تحسین پیش

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور اسی مناسبت سے گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل تبدیل کر کے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

گوگل نے اس ڈودل میں ان تمام شعبہ جات کو ایک علامتی انداز میں شامل کیا ہے جس کے لیے خواتین اپنی خدمات پیش کی ہیں اور بہتر کرکردگی دکھا کر اپنے آپ کو منوایا ہے یہی وجہ ہے کہ گوگل نے ان کے لازاول کردار کی بنا پر اپنا ڈوڈل خواتین کے نام کیا ہے۔

 واضح رہے کہ خواتین کے اس عالمی دن کے  موقوع پر  وطن عزیز میں مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں صنف نازک کی جانب سے ملک کی ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو خراج پیش کیا جائے گا۔

خواتین نے ہر شعبے میں ان تھک محنت اور اپنی ذہانت سے خود کو منوایا ہے انہیوں نے یہ ثابت کیا ہے وہ کسی سے کم نہیں ہیں، وہ نہ صرف گھر کی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہیں بلکہ کھیتوں کھلیانوں سے لےکر جدید سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں،یہی وجہ ہے کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر  آج ملک  بھر میں ریلیاں، واک، سیمینارز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر  وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج کادن ہرشعبے میں خواتین کی کامیابیوں کے اعتراف کا دن ہے، خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیح رہے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پہلی بار 1975 میں خواتین کے عالمی سال کے موقع پر خواتین کا عالمی دن منایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version