Advertisement

پشاور زلمی کے لیے میرا پیار الگ ہے، ڈیرن سیمی

پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے لیے میرا پیار سب سے الگ ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے لیے میرا پیار الگ ہے، انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی نویں مرتبہ پلے آف میں پہنچی ہے۔

ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ مستقل مزاجی کا کریڈٹ پلیئرز کو جاتا ہے، ہم نے پہلے سال سے ہی نوجوانوں پر بھروسہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی وجہ سے ٹیم میں تجربہ آیا ہے، زلمی کے لیے میرا پیار الگ ہے اور کوچنگ میں پوری جان لگاتا ہوں۔

پشاور زلمی کے کوچ نے کہا کہ میں یہاں پشاور کی نمائندگی کررہا ہوں پاکستان کی کوچنگ کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔

Advertisement

بابر اعظم ایک سپر سٹار ہے، وہ ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کرتا ہے۔

پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں انتظار ہے کہ پشاور میں میچز ہوں، ایک دن آئے گا جب ہم پشاور میں کھیلیں گے اور ان کا استقبال دیکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version