Advertisement

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر کو جان سے مارنے کی دھمکی

 ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر اینجل ڈی ماریا کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ 

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر اور ورلڈکپ فاتح ٹیم کے رکن اینجل ڈی ماریا کو اپنے آبائی گھر روزاریو میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

اینجل ڈی ماریا ان دنوں پرتگالی چیمپئن بینفیکا کی نمائندگی کررہے ہیں تاہم فٹبالر اپنے بچپن کے کلب روزاریو سینٹرل سے اپنا آخری میچ کھیل کر پروفیشنل کیرئیر ختم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

تاہم انہیں اپنے بچپن کے کلب میں واپس آنے پر دھمکی دی گئی ہے، یہ دھمکی ان کے خاندان کے افراد کو بھجوائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اپنے بیٹے اینجل ڈی ماریو کو سمجھائیں کہ وہ روزاریو واپس نہ آئے ورنہ ہم اس کے خاندان کے ایک فرد کو قتل کردیں گے۔

رپورٹس کے مطابق خاندان کو دی گئی دھمکی میں کہا گیا ہے کہ صوبائی گورنر میکسمیلیانو پلارو بھی بھی آپ کو نہیں بچاسکیں گے، ہم کاغذی نوٹ نہیں چھوڑتے بلکہ اسنائپرز کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈکپ سے قبل محمد عامر نے بڑا اعلان کردیا
محمد عامر کا ویزا جاری نہ ہونے پر پی سی بی کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش
اذلان شاہ کپ: قومی ٹیم تیرہ سال بعد فائنل میں پہنچ گئی
دورہ انگلینڈ، قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری
محمد عامر کی آئرلینڈ کے خلاف شرکت مشکوک
اذلان شاہ کپ؛ پاکستان نے کینیڈا کو شکست دے کر تیسری فتح حاصل کرلی
Next Article
Exit mobile version