Advertisement

عسکریت پسند بیرون ملک سے نوجوانوں کوسوشل میڈیاپر گمراہ کررہے ہیں، سرفرازبگٹی

وزیراعلٰی بلوچستان

عسکریت پسند بیرون ملک سے نوجوانوں کوسوشل میڈیاپر گمراہ کررہے ہیں، سرفرازبگٹی

وزیراعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ وفاق سے مضبوط اندازمیں آئینی فورمزپر حقوق کی بات کریں گے،  بلوچستان کے کسی حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسند بیرون ملک سے نوجوانوں کوسوشل میڈیاپر گمراہ کررہے ہیں، دبئی اورسنگاپور میں سوشل میڈیا فورمز بنے ہوئے ہیں۔

سرفرازبگٹی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرتیں بڑھائی جا رہی ہیں، بےروزگاری سے نوجوانوں کا اعتمادختم ہوگا، ناراض بلوچ تو وہ ہیں جنہیں میرٹ پر ملازمتیں نہیں ملی، وفاق سے مضبوط انداز میں آئینی فورمزپر حقوق کی بات کریں گے۔

وزیراعلٰی بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے کسی حق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، جو حق ہے لائیں گےکسی بند کمرے میں سمجھوتہ نہیں کروں گا، ریاست مخالف کہانیاں سب بتاتے ہیں حقائق نہیں بتائے جاتے، تشدد کا راستہ اپنانے والے دہشتگردہیں، ناراض بلوچ نہیں ہیں۔

سرفرازبگٹی نے کہا کہ سرفرازبنگلزئی کوقومی دھارےمیں شامل ہونےپرخوش آمدیدکہتےہیں، حکومت بلوچستان آپ کی ہر ممکن مدد کرے گی،  گمراہی کاراستہ چھوڑکرواپس آنےوالوں کوخوش آمدیدکہیں گے،  برسوں سے بلوچستان کے نوجوانوں میں نفرت گھولی جا رہی ہے، ملازمتیں 10لاکھ میں فروخت ہونگی تو ریاست اورنوجوان میں فاصلہ آئےگا، گمراہی کا راستہ چھوڑکر واپس آنے والوں کو خوش آمدیدکہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version