Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، آئی جی پنجاب نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کرائم پر ڈیلی اپ ڈیٹ رپورٹ طلب کرلی، مریم نواز نے دھاتی تار بنانے، بیچنے اورخریدنے پر کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائیں۔

وزیر اعلیٰ نے اسلحہ کی نمائش روکنے کے لیے قانون پرعملدرآمد کے لیے فوری اقدام کا حکم دیا۔

اجلاس میں منشیات کی ترسیل روکنے کے لیے فول پروف نظام تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف ناقابل تردید ثبوت کے ساتھ کیس بنائیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کہیں نوگو ایریا بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعلیٰ نے پنجاب کا پتنگ بازی کے پے در پے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پتنگ کے تار سے جاں بحق بچے کی وڈیو دیکھ کر دل کانپ گیا، معصوم بچے کی جان جانے سے والدین کی دنیا تباہ ہو گئی اور قانون پرعملدرآمد کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدام کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ زیادتی کے واقعات میں کمی آنی چاہیے،خصوصی اقدام کیے جائیں، اور ریپ کیسز میں ملزم کو سزا دے کر نشان عبرت بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
پنجاب: کچے کے ڈاکوؤں نےدو مغویوں کو قتل کردیا، تین کے بدلے تاوان کا مطالبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version