Advertisement

رمضان پیکج، چینی، آٹا اور گھی کی قیمتیں کم نہ کرنے کا فیصلہ، ذرائع

ماہ رمضان میں عوام کو اشیائے خوردونوش پر ریلیف دینے کا نگراں وفاقی کابینہ کا فیصلہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کی جانب سے عوام کو ماہ رمضان میں ساڑھے 7 ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا جا رہا ہے، مگر اس ریلیف میں شہری 3 بنیادی اشیاء پر ریلیف حاصل نہیں کر پائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس ساڑھے 7 ارب روپے کے ریلیف پیکج میں 3 بنیادی اشیاء چینی، گھی اور آٹا شامل نہیں ہوں گے اور یہ تینوں اشیاء اپنی موجودہ قیمتوں پر ہی فروخت کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ماہ رمضان میں ان تینوں کا اشیاء کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی فی کلوقیمت 109 روپے برقرار رہے گی۔

Advertisement

آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 648 روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رمضان پیکیج کےتحت گھی کی فی کلو قیمت 365 روپے برقرار رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی، آٹا اور گھی کی قیمت پہلےہی کم ہے۔

موجودہ سبسڈی کے باعث قیمتیں مزید کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 4 مارچ کے بجائے 5 مارچ سے ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وفاقی کابینہ نے رمضان پیکیج 4 مارچ سے شروع کرنے کی منظوری دی تھی لیکن نئے وزیر اعظم منتخب ہونے کے باعث تاریخ میں ردوبدل کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version