Advertisement

کیلی فورنیا میں ماسک پہنے افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

کیلی فورنیا

کیلی فورنیا میں ماسک پہنے افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

کیلی فورنیا میں ماسک پہنے ہوئے افراد کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  کیلی فورنیا میں ایک پارٹی کے باہر  گہرے رنگ کے ماسک میں ملبوس افراد نے فائرنگ کر دی جس سے  4  افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ چار افراد اس وقت مارے گئے جب مسلح افراد کے ایک گروپ نے کیلی فورنیا کے کنگ سٹی میں ایک گھر میں پارٹی کے باہر فائرنگ کی۔

پولیس نے بتایا کہ تین آدمی گاڑی سے باہر نکلے اور  سامنے صحن میں پارٹی میں جانے والوں پر کئی گولیاں چلائیں۔بعد ازاں مشتبہ افراد اپنی گاڑی میں واپس بیٹھ کر جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ مشتبہ افراد نے گہرے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھے اور ان کے سروں پر گہرے رنگ کے ماسک تھے جس کی وجہ سے ان کی شناخت نہیں  ہوسکی ۔

Advertisement

پولیس کے  بیان کے مطابق شام 6 بجے کے قریب پولیس کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا ۔

پولیس نے بتایا کہ تین مردوں کو گھر کے باہر مردہ قرار دیا گیا تھا اور ایک خاتون کو می میموریل اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں بعد میں اس کی موت ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ تین دیگر مردوں کو طبی علاج کے لیے سیلیناس کے نیٹیویڈاد اسپتال منتقل کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version