Advertisement

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی؛ 8 دہشت گرد مارے گئے

شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی؛ 8 دہشت گرد مارے گئے

سیکیورٹی فورسزاور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشت گردکمانڈرسہرا عرف جانان مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سہرا عرف جانان بھی شامل تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے 17 اور18 مارچ کی درمیانی شب کوآپریشن کیا۔ دہشت گرد کمانڈر سہرا عرف جانان 16 مارچ کو میرعلی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے میں بھی ملوث تھا۔ دہشت گرد کمانڈر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنانے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version