Advertisement

حالیہ بارشوں سے بلوچستان میں نقصانات کی رپورٹ جاری

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہونے والی بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 5 افراد جاں بحق ہوئے اور 1250 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ برساتوں سے 237 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جبکہ 1021 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

برساتوں سے سب سے زیادہ متاثر گوادر ہوا جہاں سب سے زیادہ 1220 گھر متاثر ہوئے ہیں۔

کیچ میں 25 گھر، خاران میں 7 گھر اور کوئٹہ چار بارکھان میں ایک گھر متاثر ہوا۔

Advertisement

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے پانچوں اضلاع میں مجموعی طور پر 1355 دیواریں گری ہیں۔

گوادرمیں ماہی گیروں کی 45 سے زائد کشتیوں کونقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گوادر،کیچ اورخاران میں بارشوں سے پہنچنے والے نقصانات کا سروے جاری ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن بھی جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version