Advertisement

سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کہتے ہیں کہ سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت گوادر میں اعلٰی سطحیٰ اجلاس ہوا جس میں رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں امن و امان اور گوادر سیف سٹی منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، گوادر شہر میں نکاسی آب سے متعلق اقدامات پر جی ڈی اے حکام نے بھی بریفنگ دی جب کہ سیکرٹری فشریز نے ماہی گیروں کو درپیش مسائل اور حکومتی اقدامات پر اجلاس کو بریف کیا۔

وزیر اعلٰیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی عفریت کا خاتمہ کریں گے،  سی پیک منصوبے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے ضامن ہیں۔

وزیر اعلٰیٰ بلوچستان نے کہا کہ منصوبوں پر کام کرنے کے لئے چینی ماہرین اور تمام ورکرز کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، گوادر سیف سٹی منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کردیا گیا ہے۔

Advertisement

میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بحالی امن پہلی ترجیح ہے، دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوت سے کریں گے۔ پاک فوج سمیت تمام سیکیورٹی فورسز اور پوری قوم نے ثابت قدمی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کی ترقی کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاررہی ہیں، بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی منصوبوں پر کام جاری ہے جب کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version