Advertisement

وزیراعظم سے ملاقات مثبت رہی، تعاون کا یقین دلایا ہے، وزیراعلیٰ کے پی

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور نے وزیراعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی، یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی ملاقات تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں وزیراعلیٰ کے پی نے خیبر پختونخواہ میں نئے چیف سیکرٹری کا مطالبہ کر دیا، علی امین گنڈا پور نے شہاب علی شاہ کی بطور چیف سیکرٹری تعیناتی کا مطالبہ کردیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلی خیبر پختونخوان نے وزیراعظم شہباز شریف سے دوسرے صوبوں کی طرح خیبر پختونخواہ کو بھی فنڈذ دینے اور صوبے کے 1500 ارب روپے کے واجبات کلیئر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بعد ازاں وفاقی وزیر احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ آج وزیراعظم سے پہلی ملاقات ہوئی، وزیراعظم سے ملاقات مثبت رہی، ملاقات میں صوبے کی صورتحال پر بات ہوئی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، بات چیت ہوگی تو سیاسی معاملات بھی بہتر ہوں گے، وزیراعظم نے کے پی کے واجبات کی ادائیگی کا کہا ہے۔

Advertisement

ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ معاشی صورتحال کو دیکھ کرہی مطالبات کریں گے، معاشی صورتحال کا پتا ہے اس لیے ایساکوئی مطالبہ نہیں کریں گے، یہ موقف نہیں تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو فنڈزفراہم نہ کرے، موقف تھا انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات ہوں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیاست اپنی اپنی لیکن ریاست سانجھی ہے، سیاست کرتے رہیں گے لیکن ملک کےلیے خطرات کا ملکرمقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وزارت خزانہ افسران کو ہدایت کی واجبات کامسئلہ حل کریں، وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کے پی حکومت کے واجبات ادا کیے جائیں گے جب کہ آئی ایم ایف مذاکرات کے بعد کے پی واجبات کےمسائل حل کیے جائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اٹھایا ہے، سحری،افطاری میں لوڈشیڈنگ کامسئلہ بھی وزیراعلیٰ نےاٹھایا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے قیدیوں سےمتعلق بھی گفتگو کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version