Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی افواج میں خودکشیوں کا بڑھتا رحجان

مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑنے والی بھارتی فوج کا ذہنی توازن بگڑنے لگا، بھارتی فوج مختلف نفسیاتی امراض کا شکار ہو کر خودکشیاں کرنے لگی۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 27 مارچ 2024 کو جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے خودکشی کرلی۔

سینٹرل ریزرو فورس کے اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی خودکشی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی خودکشی کے کئی واقعات منظر عام پر آچکے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 596 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔

Advertisement

مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے تنگ بھارتی فوجی اپنی ہی جانیں لینے لگے ہیں، جموں کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم سے بھارتی فوجی بھی نالاں ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارتی فورسز میں ذہنی تناوٴ بڑھ گیا ہے جو بعد میں خودکشی کا سبب بننے لگا ہے۔

اس وقت مقبوضہ کشمیر میں موجود بھارتی فورسز کے نصف سے زاہد اہلکار شدید تناوٴ کا شکار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 16نومبر کو ضلع ادھم پور میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوج کے 38 سالہ نائیک ہریش چندر سنگھ کا تعلق 31 راشٹریا رائفل سے تھا۔

15 نومبر 2023 کو حیدرآباد میں بھارتی فوجی راجندرا سنگھ نے خود کو گولی مار لی۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج میں خودکشی کے بڑھتے رجحان پر بھارتی اور بین الاقوامی میڈیا نے اظہار تشویش کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version