Advertisement

تین ملکوں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا انعقاد اگلے سال پاکستان میں ہو گا

عالمی کرکٹ کے اہم رکن جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور پاکستان اگلے سال 3 ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے جو پاکستان میں ہو گاْ۔

تفصیلات کے مطابق پاکسان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال کے آغاز میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین 3 ملکی ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

3 ملکی ٹورنامنٹ کے حوالے سے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی آج  نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمینوں سے ملاقات ہوئی جس میں مجوزہ 3 ملکی ٹورنامنٹ کو فائنل کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق تینوں کرکٹ بورڈ کے سربراہان کے درمیان دبئی میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں اگلے سال فروری 2025 میں ایونٹ کے انعقاد کو اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ہے۔

اس میٹنگ میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے علاوہ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بورڈ لاسن نیڈوو اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین راجر ٹوس شامل تھے۔

Advertisement

اس میٹنگ کی تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں اگلے سال جنوری کے اواخر میں پاکستان آئیں گے۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز کے سربراہان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تاریخی دن ہے کیونکہ کئی سالوں کے بعد ملک میں تین ملکی ٹورنامنٹ ہونے جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version