Advertisement

اسکاٹ لینڈ کی خاتون ایتھیلیٹ نے تاریخ رقم کر دی

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون ایتھیلیٹ جیسمین پیرس نے الٹرا میراتھن جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی خاتون ایتھلیٹ جیسمین پیرس نے دنیا کی سب سے مشکل الٹرا میراتھن مکمل کرنے والی پہلی خاتون بن کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

مڈلوتھیان سے تعلق رکھنے والی جیسمین پیرس نے ٹینیسی میں بارکلے میراتھن کو 60 گھنٹے کے وقفے کے بعد صرف ایک منٹ 39 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

ریس کے اختتام پر جیسمین پیرس اتنی تھکی ہوئی تھیں کہ ریس مکمل کرنے کے بعد زمین پر گر گئیں۔

فروزن ہیڈ اسٹیٹ پارک میں ہونے والی یہ ریس ہر سال تبدیل ہوتی ہے لیکن ایتھلیٹ کو 100 میل کا فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے جس میں 60 ہزار فٹ کی بلندی شامل ہے جو ماؤنٹ ایورسٹ کو دو بار سر کرنے کے برابر ہے۔

Advertisement

اس ریس کی 38 سالہ تاریخ کے دوران صرف 20 افراد مقررہ 60 گھنٹوں کے اندر ریس کے اختتام تک پہنچ سکے ہیں۔ اس سے قبل کوئی خاتون ایتھیلیٹ ریس میں کامیابی حاصل نہیں کر پائی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version